تصویر @airnewsalerts
جنوبی دہلی نے آج تاریخی قطب مینار احاطہ میں منعقد ’جمہوریت کی روشنی‘ (ایلومنیٹنگ ڈیموکریسی) تقریب کے ذریعہ جمہوریت کا شاندار جشن منایا۔ جنوبی ضلع انتخابی دفتر کے ذریعہ منعقد اس تقریب کا مقصد آئندہ دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل ووٹرس کو بیدار کرنا اور ان کی شراکت داری کو حوصلہ بخشنا تھا۔ اس موقع پر دہلی کی چیف الیکٹورل افسر آر ایلس واز بطور مہمانِ خصوصی موجود رہیں۔
Published: undefined
چیف الیکٹورل افسر ایلس واز نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’یہ تقریب زیادہ سے زیادہ ووٹرس کی شراکت داری یقینی کرنے کے ہمارے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ جمہوریت تبھی مضبوط ہوتی ہے جب ہر آواز سنی جائے اور ہر نظریہ اہم ہو۔‘‘ انھوں نے سبھی سے ووٹنگ کے ذریعہ ملک کی ترقی میں تعاون دینے اور 5 فروری 2025 کو ہونے والی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی گزارش کی۔
Published: undefined
یہ تقریب ’سوئپ‘ (سسٹیمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) کی پیش قدمی سے خاص طور سے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرس، معذور ووٹرس اور ٹرانسجنڈر طبقہ کو جمہوری عمل میں مضبوط بنانے اور ان کی شراکت داری کو یقینی بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کے دوران قطب مینار پر ایک عالیشان لائٹ شو کا بھی انعقاد ہوا جو جمہوریت کی طاقت اور ہر شہری کی شراکت داری کی علامت تھا۔ اس دوران قطب مینار پر کئی طرح کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined