قومی خبریں

’آپ کو اگر مقامی رکن اسمبلی سے ناراضگی ہے، تو اسے بدل دیجیے‘، کنہیا کمار کی ووٹرس سے اپیل

کنہیا کمار نے کہا کہ جمہوریت میں ہر 5 سال میں انتخاب اسی لیے ہوتا ہے کہ اگر آپ بے روزگاری، ہجرت، مہنگائی، جرائم سے پریشان ہیں تو اپنی حکومت کو بدل سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کنہیا کمار</p></div>

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کنہیا کمار

 

بہار اسمبلی انتخاب میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کا دن جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، سیاسی حملے بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیاں ووٹرس کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے اپنے انتخابی منشور کے فوائد بھی سامنے رکھ رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن زیادہ حملہ آور دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ نتیش کمار گزشتہ 20 سالوں سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ نہ تو بے روزگاری ختم کر پائے، نہ ہی جرائم پر لگام لگا پائے۔ آج ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے جواں سال لیڈر کنہیا کمار نے بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیا۔ انھوں نے این ڈی اے لیڈران کے ذریعہ کیے جا رہے خوشنما دعووں اور وعدوں پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہار میں این ڈی اے حکومت کے دعووں اور حقیقت میں کوئی یکسانیت نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

کنہیا کمار نے ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس حکومت میں بے روزگاری، ہجرت، پیپر لیک، جرائم اپنے عروج پر ہے۔ یہاں کاروباریوں کا قتل کر دیا جاتا ہے، دن دہاڑے گولیاں چلتی ہیں، لوٹ پاٹ کو انجام دیا جاتا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جو حالات ہیں، ایسے میں نتیش کمار کی ’سُشاسن‘ (اچھی حکمرانی) سے متعلق باتیں پوری طرح سے کھوکھلی ثابت ہوئی ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے بہار کے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی ترقی اور یہاں کے مختلف مسائل کا حل چاہتے ہیں تو مہاگٹھ بندھن کو کامیاب بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم بہار کے لوگوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ یہ جو بھٹکانے، لڑانے، ڈرانے، گمراہ کرنے والی حکومت ہے، ہمیں اسے بدلنا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’بہار کے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اگر اپنے مقامی رکن اسمبلی سے ناراضگی ہے، تو اسے بدل دیجیے۔ جمہوریت میں ہر 5 سال میں انتخاب اسی لیے ہوتے ہیں کہ اگر آپ بے روزگاری، ہجرت، مہنگائی، جرائم سے پریشان ہیں، تو اپنی حکومت کو بدل سکتے ہیں۔‘‘ پریس کانفرنس میں کنہیا کمار نے مہاگٹھ بندھن کے عزائم کو بھی سامنے رکھا اور کہا کہ ’’مہاگٹھ بندھن تبدیلی کا موقع لے کر آیا ہے۔ ہم حال اور بہتر مستقبل کی بات کر رہے ہیں، نوجوانوں کو ملازمت دینے کی بات کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined