قومی خبریں

’اگر کہیں جنت ہے تو یہیں ہے، پھر سے وہی کشمیر بنانا ہوگا‘: چیف جسٹس بی آر گوئی

چیف جسٹس بی آر گوئی نے سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو دوبارہ وہ خطہ بنانا ہوگا جہاں تمام طبقات امن سے رہتے تھے۔ انہوں نے قانونی شعور کی بیداری اور انصاف کی مساوی فراہمی پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی (فائل) / آئی اے این ایس

 

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوئی نے اتوار، 27 جولائی کو سرینگر کے ’ایس کے آئی سی سی‘ میں منعقدہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے، نالسا) کی شمالی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اگر زمین پر کہیں جنت ہے، تو یہیں ہے، یہیں ہے، یہیں ہے لیکن اسے پھر سے وہی پرامن اور ہم آہنگ کشمیر بنانا ہوگا، جہاں سبھی طبقات کے لوگ باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارتے تھے۔‘‘

Published: undefined

اپنے خطاب میں سی جے آئی نے ججوں اور وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آخری شہری تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عدالتی برادری کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ نالسا اسی مقصد کے لیے سرگرم ہے اور اس کے دائرۂ کار کو دور دراز علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے، چاہے وہ لداخ ہو، شمال مشرق ہو یا راجستھان۔ انہوں نے کہا، ’’جب تک لوگوں کو اپنے حقوق کا علم نہیں ہوگا، تب تک وہ حقوق بے معنی ہیں۔ علم کے بغیر حقوق بے کار ہیں۔‘‘

Published: undefined

چیف جسٹس گوئی نے جموں و کشمیر کی گزشتہ تین دہائیوں کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’’کچھ بے ضابطگیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ججوں اور وکلاء کے درمیان ایسا مکالمہ ایک نئے نقطۂ نظر کو جنم دے گا۔

انہوں نے کہا، ’’ہم نے آئین کے ذریعے خود سے سیاسی، سماجی اور معاشی انصاف کا وعدہ کیا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انصاف کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کریں۔‘‘

Published: undefined

چیف جسٹس نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے تحت سیاسی انصاف کو مضبوط کیا اور ساتھ ہی سماجی تقسیم کے چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی۔

آخر میں سی جے آئی گوئی نے کہا کہ عدالتی برادری کو آئین کی حقیقی اقدار کا امین اور محافظ ہونا چاہیے اور ان اقدار کو عوامی سطح پر پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined