قومی خبریں

رام مندر تعمیر نہیں ہوا تو 2019 فتح کرنا مشکل: سوامی چکرپانی

دھرم سنسد کے آخری دن سوامی چکرپانی نے یوگی و مودی حکومت پر ایودھیا میں مندر تعمیر سے متعلق عوام کو بے وقوف بنائے جانے کی بات کہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اکھل بھارتیہ مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکرپانی نے رام مندر تعمیر سے متعلق یوگی و مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے جلد رام مندر کی تعمیر شروع نہیں کی تو ان کے لیے 2019 انتخابات میں فتح حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ چکرپانی نے یہ بیان اتر پردیش کے وارانسی میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک منعقد ’دھرم سنسد‘ کے اختتام کے موقع پر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دھرم سنسد کے آخری دن سوامی چکرپانی نے یوگی و مودی حکومت پر ایودھیا میں مندر تعمیر سے متعلق عوام کو بے وقوف بنائے جانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو رام مندر کی تعمیر کرنی ہی ہوگی ورنہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائے گی۔ 27 نومبر کی شام چکرپانی وارانسی کے شیتلا گھاٹ واقع گنگوتری سیوا سمیتی کے ذریعہ ہونے والے ’دینک گنگا آرتی‘ میں شامل ہوئے تھے جہاں انھوں نے ماں گنگا کی پوجا کی اور اس موقع پر رام مندر کے تعلق سے اپنا نظریہ بیان کیا۔

Published: 28 Nov 2018, 1:09 PM IST

مرکز کی مودی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چکرپانی نے کہا کہ ’’پی ایم اور سی ایم اپنی حکومت چلانے میں فیل ہیں۔ حکومت کو رام مندر تعمیر کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے۔‘‘ وارانسی میں کچھ مندروں کے توڑے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’جو مندر او رمورتیاں توڑی جا رہی ہیں وہ غلط ہے۔ ترقیات کے نام پر مذہب کو چوٹ پہنچائی جا رہی ہے۔ حکومت ترقی پر دھیان دے، بربادی نہ پھیلائے۔‘‘

Published: 28 Nov 2018, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Nov 2018, 1:09 PM IST