قومی خبریں

’ہماری فضائیہ رافیل دکھا دے تو جھوٹ بے نقاب ہو جائے گا‘، رافیل گرائے جانے سے متعلق پاکستانی دعویٰ پر کانگریس کا رد عمل

پون کھیڑا نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران رافیل مار گرانے کے پاکستانی دعوے کو مکمل طور سے جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو فوری طور پر جواب دیا جائے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پون کھیڑا، تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

کانگریس لیڈر پون کھیڑا، تصویر قومی آواز / وپن

 

کانگریس نے پاکستان کے ذریعہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کو مکمل طور سے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے اس تعلق سے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فضائیہ اس دعوے کی تردید کرے گی اور تمام رافیل طیاروں کو منظر عام پر لا کر پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرے گی۔ پون کھیڑا نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان نے کچھ ٹیل نمبر دیے ہیں، جو ممکنہ طور پر کل یا پرسوں جاری کیے گئے ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

پون کھیڑا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ جھوٹے دعوے کرتا ہے اور ہندوستانی فضائیہ ہر بار اس کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہماری فضائیہ رافیل دکھائے گی تو چیزیں واضح ہو جائیں گی اور پاکستان کا جھوٹ بے نقاب ہو جائے گا۔ ہماری فضائیہ پاکستان کا منہ بند کرانا جانتی ہے۔‘‘ پون کھیڑا کے مطابق پاکستان ایسی حرکتیں کر ہماری فوج کے حوصلے کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ انھوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو فوری طور پر جواب دے اور ثبوت کے ساتھ پاکستانی دعوؤں کو مسترد کرے۔

Published: undefined

امریکہ کی جانب سے ایچ-1بی ویزا کی فیس میں اضافہ پر بھی پون کھیڑا نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اب ہمارے ان بچوں کو، جو وہاں کما رہے ہیں، ہر سال ایک لاکھ ڈالر دینے ہوں گے۔ یہ ہماری حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی مثال ہے۔‘‘ پون کھیڑا کے مطابق راہل گاندھی نے پہلے ہی مرکزی حکومت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا، لیکن حکومت نے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

Published: undefined

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہوئے دفاعی معاہدے پر پون کھیڑا نے کہا کہ اس سوال کا جواب تو مرکزی حکومت سے پو چھنا چاہیے کہ جہاں گلے لگتے ہیں وہاں ملک کو کیا ملا؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ابھی ’آپریشن سندور‘ ختم نہیں ہوا ہے اور پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے موجودہ حالات کیسے ہیں، یہ جاننے کے باوجود پاکستان کے ساتھ سعودی عرب دفاعی معاہدہ کر رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی رافیل طیارہ سے متعلق پاکستانی دعوے پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کی حیثیت کیا ہے کہ وہ ہمارے رافیل طیاروں کا ٹیل نمبر دے؟ مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اور حکومت طیاروں کی تصاویر جاری کر اس دعویٰ کو مسترد کرے گی، جس کے بعد پاکستان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان دعوؤں پر ہندوستانی حکومت کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے، انہیں ثبوتوں کے ساتھ پاکستان کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام کر دینا چاہیے۔

Published: undefined