قومی خبریں

انسان کو بھگوان بنانے کا رجحان تاناشاہی کی طرف لے جاتا ہے: کھڑگے

وزیر اعظم نریندر مودی 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں نہیں بھر رہے ہیں، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کسی شخص کو بھگوان بنانا آمریت کی طرف لے جاتا ہے۔

Published: undefined

کرناٹک کانگریس کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے قبل ایس سی/ایس ٹی طبقات کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ اس رجحان کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ذات اور مذہب کے نام پر کرناٹک کو برباد کر دیا ہے۔

Published: undefined

ملازمتوں کے لیے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں نہیں بھر رہے ہیں، کیونکہ اگر ایسا ہوا تو بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ اس لیے وہ عارضی ٹھیکے اور یومیہ اجرت پر لوگوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے دلتوں سے کہا کہ وہ ہندوستانی آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے مودی حکومت کے خلاف متحد ہو جائیں، تاکہ وہ ریزرویشن اور نوکریوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے 15 لاکھ نوکریاں محفوظ ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ہر سال دو کروڑ نوکریوں اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وعدے پر بھی سوال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined