قومی خبریں

کنٹنمنٹ زون میں رہنے والی 30 فیصد آبادی کورونا انفیکشن سے خود ٹھیک ہو گئی!

آئی سی ایم آر کے سروے میں کہا گیا ہے کہ کنٹنمنٹ زون میں رہنے والی 30 فیصد آبادی کو کورونا ہوا اور وہ لوگ انفیکشن کے شکار ہو کر اپنے آپ ٹھیک بھی ہو گئے۔ اس کا انکشاف سیرو-سروے کے دوران ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر بہت ہی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ 2 مہینے سے زیادہ چلے مکمل لاک ڈاؤن کے بعد بھی مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے بلکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہر دن تقریباً 10 ہزار کورونا کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ اس درمیان انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ایک سروے کیا ہے جس میں انھوں نے پایا ہے کہ کنٹنمنٹ زون یعنی وہ علاقے جہاں پہلے سے کورونا کیس ہیں، یہاں ہر تیسرا شخص کورونا انفیکشن کا شکار ہے۔ لیکن انفیکشن کا پتہ چلے بغیر ہی مریض ٹھیک بھی ہو گئے ہیں۔

Published: 09 Jun 2020, 3:10 PM IST

آئی سی ایم آر کے سروے کی بنیاد پر 'جن ستّا' میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنٹنمنٹ زون میں رہنے والی 30 فیصد آبادی کو کورونا ہوا اور وہ لوگ انفیکشن زدہ ہو کر اپنے آپ ٹھیک بھی ہو گئے۔ اس کا انکشاف سیرو-سروے سے ہوا ہے۔ ان میں وہ مریض بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی علامت دکھائی نہیں دیں ہیں۔ ساتھ ہی سروے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی قوت مدافعت بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں کنٹنمنٹ زون میں رہنے والے لوگوں میں ہرڈ امیونٹی ڈیولپ ہو سکتی ہے۔

Published: 09 Jun 2020, 3:10 PM IST

رپورٹ کے مطابق ممبئی، پونے، دہلی، احمد آباد اور اندور جیسے شہروں میں انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔ ان شہروں میں انفیکشن کی شرح دوسرے زیادہ بوجھ والے ہاٹ اسپاٹ کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آئے، لیکن ان میں کورونا کی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔ ایسے میں ہندوستان میں انفیکشن والے مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہو سکتی ہے۔

Published: 09 Jun 2020, 3:10 PM IST

دی نیو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سروے آئی سی ایم آر، نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)، ریاستی حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے مل کر کی ہے۔ اس سروے کے لیے ملک کے 70 اضلاع سے 24 ہزار سیمپل لیے گئے تھے۔

Published: 09 Jun 2020, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jun 2020, 3:10 PM IST