سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون 'گپکار' میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو رضاکارانہ طور پر اکتوبر کے اواخر تک خالی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس سلسلے میں میرے نام کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ہے بلکہ میں خود ایسا کررہا ہوں۔
Published: 09 Sep 2020, 2:40 PM IST
عمر عبداللہ نے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ کے نام میرا مکتوب۔ میں سری نگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کو ماہ اکتوبر کے اواخر تک خالی کروں گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں سال گزشتہ کی خبروں کے مطابق مجھے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس ارسال کیا گیا ہے، اس کے برعکس میں خود ایسا کر رہا ہوں'۔
Published: 09 Sep 2020, 2:40 PM IST
انہوں نے محکمہ اسٹیٹس و خاطر تواضع کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ کچھ ماہ قبل جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے اختیارات میں لائی جانی والی تبدیلی کے پیش نظر مجھے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ میری سیکورٹی اور دوسرے امور کی الاٹمنٹ کو باقاعدہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
Published: 09 Sep 2020, 2:40 PM IST
موصوف نے کہا کہ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو نا قابل قبول ہے میں نے آج تک کبھی کسی ایسی سرکاری املاک پر قبضہ نہیں کیا ہے جس کا میں مستحق نہیں تھا۔ انہوں نے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ 'میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ میں نے متبادل رہائش گاہ کی تلاش شروع کی ہے۔ لیکن کورونا کے پیش نظر کام طول پکڑ رہا ہے۔ لگتا ہے کہ آٹھ سے دس ہفتوں میں متبادل رہائش گاہ انتظام ہو جائے گا اور میں گپکار روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو آپ کے سپرد کروں گا'۔
Published: 09 Sep 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Sep 2020, 2:40 PM IST