قومی خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے دیا اویسی کے خلاف متنازعہ بیان، کہا ’الٹا لٹکا کر داڑھی منڈواؤں گا‘

دھرم پوری اروند نے کہا کہ ’’میں تم کو (اویسی) متنبہ کرتا ہوں کہ میں کرین سے الٹا لٹکا کر تمھاری داڑھی کاٹوں گا۔ اس کے بعد میں تمھاری داڑھی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو لگا کر اس کو پروموشن دوں گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تلنگانہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی سے متعلق ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ تلنگانہ کے نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند نے دھمکی بھرے انداز میں کہا ہے کہ ’’میں تم کو (اسدالدین اویسی) متنبہ کرتا ہوں کہ میں کرین سے الٹا لٹکا کر تمھاری داڑھی کاٹوں گا۔ اس کے بعد میں تمھاری داڑھی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو لگا کر اس کو پروموشن دوں گا۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ دھرم پوری نے اویسی کے خلاف یہ بیان 3 دسمبر یعنی جمعہ کے روز دیا تھا۔

Published: undefined

دراصل دھرم پوری اروند اسدالدین اویسی کے خلاف پہلے بھی بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ انھوں نے الٹا لٹکا کر داڑھی منڈوانے کا جو بیان دیا ہے، وہ ان کی تنگ ذہنی اور مذہبی منافرت سے بھری سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اویسی کے خلاف گزشتہ مہینے اس وقت بیان دیا تھا جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔ دھرم پوری نے کہا تھا کہ ’’اسدالدین اویسی شہریت ترمیمی قانون کو غیر آئینی اور فرقہ واریت پر مبنی قرار دے کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا اویسی پاکستان اور بنگلہ دیش سے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں؟‘‘ انھوں نے اویسی پر یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے بیانات سے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined