قومی خبریں

’میں کوئی دہشت گرد نہیں ہوں‘ وزیر اعظم کے دورے کے سبب ان کے ہیلی کاپٹر کی پرواز روکے جانے پر چنی کا بیان

وزیر اعلیٰ نے غصہ میں کہا، ’’چرنجیت سنگھ چنی وزیر اعلیٰ ہے، وہ دہشت گرد نہیں ہے جو آپ اسے ہوشیارپور کے لئے پرواز کرنے سے روک رہے ہیں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘‘

چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ انہیں آج کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے جلسہ عام سے محروم ہونا پڑا کیونکہ وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے دورے کے سبب ان کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے غصہ میں کہا، ’’چرنجیت سنگھ چنی وزیر اعلیٰ ہے، وہ دہشت گرد نہیں ہے جو آپ اسے ہوشیارپور کے لئے پرواز کرنے سے روک رہے ہیں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

رپورت کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ہیلی کاپٹر کو پرواز کے لئے منظور حاصل ہونے کے لئے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ وزیر اعظم کے جالندھر دورے کے سبب علاقہ کو ’نو فلائی‘ زون قرار دیا گیا تھا۔ چنی کو راہل گاندھی کے ہوشیارپور میں منعقدہ جلدہ عام میں شرکت کے لئے چنڈی گڑھ سے پرواز بھرنی تھی لیکن آخر کار انہیں ہیلی پیڈ سے ہی واپس لوٹ جانا پڑا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے وزیر اعلیٰ چنی کے حوالہ سے کہا، ’’میں صبح 11 بجے اونا میں تھا لیکن وزیر اعظم مودی کی نقل و حرکت کے سبب اچانکت پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ہوشیارپور میں راہل گاندھی کی ریلی میں شرکت نہیں کر سکا کیونکہ میرے پاس لینڈنگ کی اجازت نہیں تھی۔‘‘

Published: undefined

اس معاملہ پر پنجاب کے سینئر لیڈر سنیل جاکھڑ نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ کو یہاں آنا تھا یہ شرمناک ہے کہ حکومت نے چرنجیت سنگھ چنی کے ہیلی کاپٹر سے ہوشیارپور آنے کی اجازت منسوخ کر دی گئی۔ اگر الیکشن کمیشن اس پر نوٹس نہیں لیتا تو میں سمجھوں گا کہ انتخابات تماشہ ہیں، دکھاوا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined