ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے متوفی آئی پی ایس پورن کمار کی اہلیہ امنیت کمار کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے آئی پی ایس پورن کمار کی خودکشی کے معاملہ کو لے کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس واقعہ کی مذمت بھی کی۔ کانگریس پارٹی نے ان کا یہ خط اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ کھڑگے نے خط میں لکھا کہ اس واقعہ نے مجھے اور سماجی انصاف کی لڑائی لڑنے والے تمام ساتھیوں کو کافی تکلیف پہنچائی ہے۔ جب ہم چاند پر جھنڈے گاڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں تو آئین نے جن لوگوں پر عوام کے دکھ، تکلیف اور درد سے آزادی دلانے کی ذمہ داری سونپی ہے، ان کو بھی ہم بااختیار نہیں کر سکے ہیں، یہ شرمناک ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے پورن کمار کی اہلیہ کو لکھا کہ ’’امینت پی کمار جی، یہ خط آپ کو لکھتے وقت میں دلی طور پر بہت مغموم اور پریشان ہوں، تکلیف کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ آپ کے شوہر اور ہریانہ کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر اے ڈی جی پی وائی پورن کمار نے سماجی تعصبات اور ناانصافیوں سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی ختم کر لی۔ اس واقعہ سے مجھے دلی طور پر کافی تکلیف پہنچی ہے۔‘‘
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے لکھتے ہیں کہ ’’اپنی زندگی کے طویل تجربہ میں میں نے بہت سارے واقعات کو قریب سے دیکھا ہے۔ لیکن تعصب اور امتیازی سوچ کے سبب پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ نے مجھے اور سماجی انصاف کی لڑائی لڑنے والے تمام ساتھیوں کا کافی تکلیف پہنچائی ہے۔ جب ہم چاند پر پہنچ کر فخر محسوس کر رہے ہیں تو آئین نے جن لوگوں کو تکلیف سے نجات دلانے کی ذمہ داری سونپی ہے ان کو بھی ہم بااختیار نہیں بنا سکے ہیں، یہ شرمناک ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جو سوال اٹھائے ہیں وہ ایک فیصلہ کن نتیجہ تک پہنچے گا۔ آپ کو بھی کافی بہت صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined