قومی خبریں

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی انتخابات کا بگل بج گیا، یکم دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کا بگل بج گیا ہے، اس سلسلہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامہ جاری کر دیا گیا ہے، ووٹ یکم دسمبر کو ڈالے جائیں گے

جی ایم ایم سی کا لوگو / تصویر آئی اے این ایس
جی ایم ایم سی کا لوگو / تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے مانصاحب ٹینک میں یہ جی ایم سی کے انتخابات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گریٹر حیدرآباد کے 150 وارڈوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ جی ایچ ایم سی انتخابات تحت یکم دسمب کو ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے بعد 4 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اعلامیہ کے مطابق 18 نومبر سے نامزدگیوں کے داخل کرنے کا آغاز ہوگا اور 20 نومبر پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔ 21 نومبرکو کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 22 نومبرکو 3 بجے تک ناموں کو واپس لیا جا سکے گا۔ الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے کہا کہ یہ انتخابات بیلٹ پیپرز کے ذریعہ ہوں گے۔

Published: undefined

اس بار مئیر کا عہدہ خاتون کے لئے محفوظ کیا گیا ہے۔ پارتھا سارتھی نے کہا کہ آج سے ہی انتخابی ضابطہ اخلاف نافذ العمل ہو گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 7404286 رائے دہندے ہیں جن میں 3856770 مرد اور 3546847 خواتین ہیں جبکہ 669 دیگر رائے دہندگان ہیں۔ پولنگ کے لئے 9248 مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مراکز پر رائے دہی کے دوران چہرہ شناسی کے ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined