قومی خبریں

حیدرآباد: این ایس یو آئی کا شراب خانوں کے خلاف احتجاج، متعدد کارکنان گرفتار

کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے کارکنوں نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے ایک پب (شراب خانہ) کا محاصرہ کیا اور پبس میں رات دیر گئے تک نابالغ لڑکے لڑکیوں کے داخل ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

حیدرآباد: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے کارکنوں نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے ایک پب (شراب خانہ) کا محاصرہ کیا اور پبس میں رات دیر گئے تک نابالغ لڑکے لڑکیوں کے داخل ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، وہاں موجود پولیس نے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

Published: undefined

اس موقع پر یوتھ کانگریس کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔ یوتھ کانگریس کارکنوں نے کل شب ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں واقع دو پبس کا بی وینکٹ کی قیادت میں محاصرہ کیا تھا۔ این این یو آئی کا الزام ہے کہ شہر حیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران پبس میں مخرب اخلاق ڈانس اور پبس میں آنے والوں کی غیر اخلاقی حرکات ریپ کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کارکنان نے شمس آباد ایئرپورٹ کے قریب واقع پبس کو رات دیر گئے تک کھلا رکھنے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرنے کامطالبہ کیا۔ وینکٹ نے کہا کہ پبس میں شراب نوشی کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے عصمت دری کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان پبس کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے چندرشیکھرراو زیر قیادت حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان پبس کو فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر پبس کے ذمہ داروں اور وینکٹ کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی۔ مظاہرین نے کہا کہ ان پبس میں آنے والوں کے لئے عمر کی بھی کوئی حد مقررنہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی افراد شراب نوشی کرنے کے بعد ان پبس میں آ رہے ہیں اور ان پبس کو صبح تقریباً پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی انتباہ دیا کہ اگر ان پبس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اندرون تین دن احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined