قومی خبریں

حریت کے بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

92 سال کی عمر میں حریت کے بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کا سری نگر میں اپنے گھر پر انتقال ہو گیا ۔

فائل تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام
فائل تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام 

حریت کانفرنس (جی) کے سابق سربراہ سید علی شاہ گیلانی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ بدھ کے روز رات 10:30 بجے انہوں نے سری نگر میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ واضح رہے انہیں سینے میں جکڑن کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو ئی اور اسی تکلیف کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر کے بعد پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعہ غم کا اظہار کیا ۔ محبوبہ مفتی نے کہا ’’گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سے میں غمزدہ ہوں۔ ہم میں زیادہ تر باتوں پر اتفاق نہیں تھا لیکن جس یقین اور مضبوطی کے ساتھ وہ کھڑے رہے میں اس کا احترام کر تی ہوں ۔ اللہ ان کو جنت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کے تیئں میری ہمدردی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے علی شاہ گیلانی لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے اور وہ اپنے حیدرپور کے گھر میں نظر بند تھے۔ گزشتہ سال انہوں نے حریت کانفرنس (جی) کی صدارت سے استعفی کا اعلان کیا تھا۔29 ستمبر 1929 کو ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔ شروع میں وہ جماعت اسلامی کشمیر کے رکن تھے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک حریت کانفرنس کا قیام کیا تھا ۔ وہ جمو و کشمیر اسمبلی کے سابق رکن بھی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined