قومی خبریں

انسانی زنجیر: ’سی اے اے، این آر سی ملک کے دلتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقہ کے خلاف‘

سیتامڑھی کے سونبر سا بلاک میں پانچ کلومیٹر کی انسانی زنجیر کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خلاف احتجاج درج کرایا گیا، اس انسانی زنجیر میں بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے شرکت کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سیتامڑھی (بہار ): سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نہ صرف شہرو ں بلکہ گاوں اور دیہات میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیاں اور احتجاج جاری ہے، اسی کے تحت سنیچر کے روز بہار کےضلع سیتامڑھی کے سونبر سا بلاک کے مہولیا گاؤں میں پانچ کلومیٹر کی انسانی زنجیر کے ذریعہ احتجاج درج کرایا گیا۔ اس انسانی زنجیر میں بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے شرکت کی۔

Published: undefined

اس موقع پرمعروف سماجی کارکن محمد قمر الحسن نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مرکزی سرکار سی اے اے کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر ملک کےدلتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف ہے۔

Published: undefined

تاہم نتیش حکومت کی سی اے اے کی حمایت قابل تشویشناک ہے اگر نتیش حکومت سی اے اے رد کرنے کی تجویز بہار اسمبلی میں پاس نہیں کرتی ہے تو اس کا خمیازہ آیندہ انتخابات بھگتنا پڑے گا۔

دلت سماج سے اوپندر پاسوان اور ستروہن بیٹھا نے کہا کہ سی اے اے قانون آیین کے خلاف ہے،جسے ہرحال میں واپس لینا ہوگا۔ سماجی کارکن قمر اختر نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر ملک کے مفاد میں نہیں ہے لہذا اسے واپس لیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

اس موقع پر محمد حیدر علی خان، راجیش شاہ، گنیش شاہ، جیتن پاسوان و دیگر نےاظہار خیال کیا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔اس میں مہولیا گاؤں سمیت فتح پور،بیلا،بھوتہی گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی اور سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف امن و امان کے ساتھ ذبردست احتجاج کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined