قومی خبریں

دہلی میں ہما قریشی کے چچا زاد بھائی کا بے رحمی سے قتل، پارکنگ تنازعہ بنی موت کی وجہ

جمعرات کی رات 11 بجے نظام الدین کے جنگ پورہ بھوگل لین میں قتل واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی میں قتل کی ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ یہاں نظام الدین علاقے میں مبینہ طور پر پارکنگ تنازعہ کو لے کر بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کا قتل کر دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات قریب 11 بجے نظام الدین کے جنگ پورہ بھوگل لین میں ہوا۔

Published: undefined

’انڈیا ٹودے‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آصف قریشی کا دیر رات اسکوٹی کو گیٹ کے سامنے سے ہٹا کر سائڈ میں لگانے کو لے کر کچھ لوگوں سے تنازعہ ہوا تھا۔ جس کے بعد ملزمین نے آصف پر تیز دھار والے اسلحوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد آصف کو سنگین حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آصف کی اہلیہ اور رشتے داروں نے الزام لگایا ہے کہ ملزمین نے معمولی سی بات پر اس پر بے رحمی سے حملہ کیا۔

Published: undefined

آصف کی اہلیہ شہناز قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمین نے پہلے بھی پارکنگ تنازعہ کو لے کر اس سے جھگڑا کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو جب آصف کام سے لوٹا، تو اس نے پڑوسی کی اسکوٹی گھر کے مین گیٹ کے سامنے کھڑی دیکھی، جس کے بعد اس نے اسے وہاں سے ہٹانے کے لیے کہا۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ پڑوسیوں نے اسکوٹی کو موقع سے ہٹانے کے بجائے آصف کو ہی گالی دینا شروع کر دیا اور پھر اس پر تیز اسلحوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے واردات کے بعد سے فرار دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملے کی آگے کی جانچ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہما قریشی کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined