تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
مہا کمبھ میں دوسرے امرت ا سنان تہوار مونی اماوسیہ کے لیے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگاتار جمع ہو رہی ہے۔ ملک کے کونے کونے سے لوگ پریاگ راج پہنچ رہے ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسی دوران خبر آئی ہے کہ سنگم پر اچانک بھیڑ بڑھنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ فی الحال سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ زخمیوں کو کمبھ علاقے کے سیکٹر 2 کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
میلے انتظامیہ نے اکھاڑہ پریشد کے صدر رویندرپوری سے فی الحال اکھاڑہ کے امرت اسنان کو روکنے کی اپیل کی ہے جس کے بعد اس امرت اسنان کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق بھگدڑ کے بعد امرت اسنان کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اکھاڑے اپنے کیمپوں میں واپس لوٹ رہے ہیں۔
Published: undefined
کمبھ میلہ اتھارٹی کی اسپیشل ایگزیکٹیو آفیسر آکانکشا رانا نے کہا، ’’سنگم کے راستے پر کچھ رکاوٹیں ٹوٹنے کی وجہ سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا علاج چل رہا ہے۔ یہ کوئی سنگین صورتحال نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
معلومات کے مطابق یہ حادثہ سنگم پر پول نمبر 11 سے 17 کے درمیان پیش آیا۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ مسلسل اسپتال لایا جا رہا ہے۔ تمام زخمیوں کو میلے کے علاقے میں بنائے گئے مرکزی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق سنگم پر بھگدڑ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اور کئی اپنے اہل خانہ سے بچھڑ گئے ہیں۔
Published: undefined
مونی اماواسیہ پر مہا کمبھ کے دوسرے امرت غسل یعنی اسنان میں ڈبکی لگانے کے لیے ملک بھر سے کروڑوں عقیدت مند پریاگ راج پہنچے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق آج کمبھ میلے میں 10 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند پہنچ سکتے ہیں۔ 13 جنوری سے شروع ہونے والے مہا کمبھ میں اب تک تقریباً 15 کروڑ لوگ گنگا میں ڈبکی لگا چکے ہیں۔
Published: undefined
مہا کمبھ میں مونی اماوسیہ سے ایک دن پہلے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔ پریاگ راج کی سڑکوں سے لے کر گلیوں تک سبھی بھرے ہوئے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن ہو یا بس اسٹینڈ، کہیں پاؤں تک رکھنے کی جگہ نہیں۔ مونی اماوسیا کے لیے عقیدت مندوں کا جوش و خروش ایسا ہے کہ وہ کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined