قومی خبریں

یومِ جمہوریہ پریڈ کا ٹکٹ کیسے اور کہاں سے بُک کریں، کیا ہے اس کی قیمت؟ جانیں مکمل تفصیل

پریڈ دیکھنے کے لیے آپ کے پاس ٹکٹ ہونے کے ساتھ ہی ایک آئی ڈی پروف ہونا بھی ضروری ہے۔ اس میں آپ شناختی کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا آدھار کارڈ میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>یوم جمہوریہ پریڈ کی پرانی تصویر، بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

یوم جمہوریہ پریڈ کی پرانی تصویر، بشکریہ ٹوئٹر

 

ہندوستان اس بار اپنا 77 واں یومِ جمہوریہ منانے جا رہا ہے۔ اس خاص دن کے لیے کئی ماہ پہلے سے ہی ملک کی راجدھانی دہلی میں تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ ہر سال کرتویہ پتھ (پرانا نام راج پتھ) پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور قومی فخر کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ مختلف ریاستوں کی جھلکیاں دیکھنے ملتی ہیں، جن سے بچوں سے لے کر بڑے تک سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس پریڈ کو براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اس شاندار پریڈ کو سامنے سے دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے کافی مفید رہنے والی ہے۔

Published: undefined

بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو پریڈ دیکھنے کا تو دل ہوتا ہے، لیکن یہ نہیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کی ٹکٹ کیسے بُک کریں۔ آئیے اس خبر میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یوم جمہوریہ کے لیے آپ کہاں سے اور کیسے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ پریڈ کے دوران آپ کو کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ دیکھنی ہے تو اس کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ ٹکٹ بکنگ کی شروعات 5 جنوری سے کر دی گئی ہے جو 14 جنوری تک دستیاب رہے گی۔ پریڈ کی ٹکٹ کے لیے آپ کو aamantran.mod.gov.in کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں سے آپ خود ہی گھر بیٹھے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اگر پریڈ ٹکٹ کی قیمت کی بات کریں تو اس کی شروعات 20 روپے سے ہو جاتی ہے، جو 100 روپے تک ہوتی ہے۔ یعنی سیٹ کی پوزیشن کے حساب سے آپ کو ٹکٹ کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اس کے علاوہ 26 جنوری کو پریڈ ہونے کے بعد 28 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ کی فُل ڈریس ریہرسل ہوتی ہے، جس کی ٹکٹ بھی 20 روپے کی ہوتی ہے۔ 29 جنوری کو ہونے والی بیٹنگ ریٹریٹ دیکھنے کا ٹکٹ 100 روپے کا لینا ہوگا۔

Published: undefined

ایسے بک کریں آن لائن ٹکٹ:

  • سب سے پہلے آپ کو یوم جمہوریہ کی پریڈ آن لائن ٹکٹ بکنگ کے لیے ’آمنترن‘ نام کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

  • یہاں آپ کو رجسٹر کرنے کے لیے اپنا نام، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، پتہ اور ایمیل آئی ڈی پُر کرنا ہوگا۔

  • اسے کے ساتھ آپ کو ایک آئی ڈی پروف بھی شامل کرنا ہوگا۔

  • آن لائن پیمنٹ کرنے کے بعد بکنگ مکمل ہوتے ہی آپ کو ڈیجیٹل ٹکٹ مل جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حکومت نے آن لائن کے ساتھ ہی آف لائن ٹکٹ بکنگ کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے لیے دہلی میں کئی جگہ کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ یہ کاؤنٹر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور پھر دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کھلتے ہیں۔ آف لائن ٹکٹ کے لیے آپ سینا بھون گیٹ نمبر 5، شاستری بھون گیٹ نمبر 3، جنتر منتر مین گیٹ، سنسد بھون ریسیپشن، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن اور کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن کے کاؤنٹر پر جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پریڈ دیکھنے کے لیے آپ کے پاس ٹکٹ ہونے کے ساتھ ہی ایک آئی ڈی پروف ہونا بھی ضروری ہے۔ اس میں آپ شناختی کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا آدھار کارڈ میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ جبکہ کئی چیزوں پر پابندی بھی ہے، جیسے آپ اپنے ساتھ بیگ، اٹیچی، پین کیمرہ، دوربین، ہینڈیکیم نہیں لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کا سامان، شراب، عطر، اسپرے، چاقو، قینچی، استرا، بلیڈ اور تار پر بھی پابندی ہے۔ حالانکہ موبائل فون کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined