قومی خبریں

پٹنہ میں بھیانک سڑک حادثہ، ٹرک نے آٹو کے پرخچے اڑائے، 8 لوگوں کی موت، کئی زخمی

ہلسا کے ملامہ گاؤں کے لوگ آٹو میں سوار ہوکر گنگا اسنان کرنے گئے تھے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ حادثے کے شکار لوگوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

بہار میں پٹنہ ضلع کے دنیاواں علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ٹرک نے ایک آٹو کو زوردار ٹکر مار دی جس سے اس کے پرخچے اڑ گئے۔ اس خوفناک حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلسا کے ملامہ گاؤں کے لوگ آٹو میں سوار ہوکر گنگا اسنان کرنے گئے تھے۔ صبح گنگا اسنان کے بعد سبھی آٹو میں بیٹھ کر لوٹ رہے تھے تبھی آٹو شاہجہاں پور تھانہ علاقہ کے دنیاواں کے پاس پہنچا ہی تھا کہ ایک تیز رفتار ٹینکر نے آٹو کو زوردار ٹکر مارتے ہوئے اس کے پرخچے اڑا دیے، جس میں 8 لوگوں کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں شدید طور سے زخمی لوگوں کو پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) منتقل کر دیا گیا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے سبھی لوگ نالندہ ضلع کے ہلسا تھانہ علاقے کے ملامہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے مہلوکین کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ٹینکر ڈرائیور کی تلاش تیز کر دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جا رہے ہیں۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر افسران بھی موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد پورے ملامہ گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گاؤں کے لوگ صدمے میں ہیں اور مہلوکین کے اہل خانہ کا رو رو کر بُرا حال ہے۔ حادثے کے شکار لوگوں میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرین کنبہ کو ہرممکن مدد فراہم کرائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined