قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ: ٹریلر سے ٹکرا گئی تیز رفتار کار، 5 نوجوانوں کی دردناک موت

متوفی دیپک پردھان اپنے خاندان کا واحد سہارا تھا جس کی موت سے اس کے خاندان پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ سبھی دوست رات گئے تک ساتھ تھے اور گھر کی طرف واپس لوٹتے وقت راستے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں کٹنی- گملا قومی شاہراہ نمبر 43 پر کل دیر رات ہوئے ہولناک حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دُلدُلا تھانہ علاقہ کے پتراٹولی میں ایک تیز رفتار کار کھڑے ٹریلر میں گھس گئی۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ کار کے پڑخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار سبھی 5 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Published: undefined

حادثے کا شکار کار تیز رفتارمیں تھی اور سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے سیدھے ٹکرا گئی۔ حادثہ کا منظراتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کے لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے۔ دُلدُلا تھانہ انچارج کے کے ساہو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی متوفی کھٹنگا گاؤں (دُلدُلا علاقہ) کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت رادھے شیام یادو(26) ،ادے کمار چوہان( 18)، ساگر ترکی( 22)، انکت تِگا( 17) اور دیپک پردھان( 19) کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

اہل خانہ کے مطابق سبھی نوجوان آستا تھانہ علاقے کے ایک میلے سے واپس آرہے تھے۔ راستے میں اچانک یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ متوفی رادھے شیام یادو کے بڑے بھائی مہیشور یادو نے بتایا کہ سبھی دوست رات گئے تک ساتھ تھے اور گھر کی طرف واپس لوٹتے وقت حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

بتایا جارہا ہے کہ متوفی دیپک پردھان اپنے خاندان کا واحد سہارا تھا جس کی موت سے اس کے خاندان پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حالانکہ پولیس اس کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined