قومی خبریں

بہار کے کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ماری ٹکر، 7 لوگوں کی موت

دوپہر تقریباً 4 بجے مسافروں سے بھرا ایک آٹو کھگڑیا سے مہیش کھونٹ کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران غلط روٹ سے تیز رفتار میں آ رہے ٹرک نے آٹو میں زوردار ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

بہار کے کھگڑیا ضلع میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے سبب علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ آناً فاناً میں موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ گھر بھیج دیا ہے۔ دراصل کچھ لوگ آٹو میں سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے، تبھی تیز رفتار ٹرک نے انہیں زوردار ٹکر مار دی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ مانسی تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 ٹھاٹھا گاؤں کے پاس پیش آیا۔ پیر کو دوپہر تقریباً 4 بجے مسافروں سے بھرا ایک آٹو کھگڑیا سے مہیش کھونٹ کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران غلط روٹ سے تیز رفتار میں آ رہے ٹرک نے آٹو میں زوردار ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔ اس میں سوار مسافر دور جا گرے۔ اس دوران 7 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 4 لوگ شدید زخمی ہونے کے سبب تڑپنے لگے۔

Published: undefined

زخمیوں کو علاج کے لیے کھگڑیا صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 3 خواتین سمیت 7 لوگ شامل ہیں۔ حادثے کے وقت موقع پر افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگ زخمیوں کو بچانے کے لیے دوڑے تو ٹرک کے ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کے دوران ایک پِک اپ اور ٹاٹا سفاری کار کو بھی روند دیا۔ اس دردناک واقعہ کو لے کر مقامی لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ انہوں نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ کر بھاگ نکلا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined