قومی خبریں

’امید ہے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا‘، امریکہ-ایران جنگ بندی کا ہندوستان نے کیا استقبال

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہندوستان مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ کسی بھی جنگ کا حل صرف کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 28 فروری سے جاری جنگ عارضی جنگ بندی کے باعث فی الحال 2 ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔ اس جنگ بندی کا دنیا کے بیشتر ممالک نے استقبال کیا ہے۔ اب ہندوستان کا بھی جنگ بندی پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستان نے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ خطے میں مستقل امن قائم کرنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے بدھ (8 اپریل) کو اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ ’’ہم جنگ بندی کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے مغربی ایشیا میں مستقل امن قائم ہوگا۔‘‘ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ’’ہندوستان مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ کسی بھی جنگ کا حل صرف کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔‘‘

Published: undefined

وزارت خارجہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے لکھا کہ ’’طویل وقت سے جاری اس جنگ نے عام لوگوں کو شدید تکلیف پہنچایا ہے، عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی اور کاروباری نیٹورک کو متاثر کیا ہے۔‘‘ حکومت نے بیان میں ’آبنائے ہرمز‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بلا تعطل جہاز رانی اور عالمی تجارت جاری رہے گی۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جنگ جاری تھی۔ یہ جنگ تب شروع ہوئی تھی جب 28 فروری کو امریکہ-اسرائیل نے ایران پر مشترکہ فوجی حملے کیے تھے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی بڑے لیڈران اور افسران کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ایران نے جوابی حملہ کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں موجود امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ اس جنگ کا اثر دنیا کے تمام ممالک پر پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined