قومی خبریں

وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملہ کی تحقیقات این آئی اے کے حوالہ کردی

مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ائیر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے

یو این آئی
یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ائیر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔ این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

Published: undefined

اس سے قبل نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بعدازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

Published: undefined

اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اتوار کی رات اپنی نوعیت کے پہلے حملے میں جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined