قومی خبریں

ریاستیں مہاجر مزدوروں کو ضروی سہولتیں مہیا کروائیں: وزارت داخلہ

ریاستوں کوسپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق راحت کیمپوں میں رہنے والے مزدوروں کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کروانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت نے کورونا عالمی وبا کے پیش نظر نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں مختلف راحت کیمپوں اور مراکز میں رہنے والے مہاجر مزدوروں کو ضروری سہولتیں مہیا کروانے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دوبارہ ہدایات دی ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام عولاقوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انھیں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق راحت کیمپوں میں رہنے والے مزدوروں کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کروانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئیں۔ خط میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس دوران مکمل بند سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ ان کیمپوں میں کھانہ، پینے کا پانی، صافی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تربیت یافتہ صلاح کاروں اور مختلف طبقات کو بھی کیمپوں میں جا کر ان افرااد کے مسائل کے بارے میں ان سے بات کرنی چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس دیگر افسران کو مہاجروں کے قلبی جذبات کو سمجھتے ہوئے، ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ کیمپوں میں فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے رضا کاروں کو بھی تعینات کی جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined