قومی خبریں

پارلیمنٹ میں ’ووٹ چوری‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کا جواب ان کی ’گھبراہٹ‘ ظاہر کر رہا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے میڈیا سے بار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے جو پوائنٹس رکھے ہیں، امت شاہ نے ان کا جواب نہیں دیا۔ وہ اپنا دفاع کر رہے تھے، آپ نے ان کا چہرہ دیکھا ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی، ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق لوک سبھا میں ہوئی بحث پر امت شاہ کے جواب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل، شفاف ووٹر رول دینے پر ایک لفظ نہیں کہا گیا۔ ای وی ایم کی بناوٹ سے متعلق شفاف آڈٹ پر بھی گھبراہٹ ہے۔‘‘ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی لیڈران اور کارکنان کے کئی ریاستوں میں ووٹ رکھنے اور ووٹ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کو (چیف الیکشن کمشنر کے) انتخابی عمل سے نکالنے پر بھی کوئی جواب نہیں۔ الیکشن کمیشن کو دفاعی طاقت دینے پر اوٹ پٹانگ جواب ملا، اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہ دینے کا بہانہ بھی بہت مضحکہ خیز ہے۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ ’’میں پھر سے دوہرا رہا ہوں، ووٹ چوری سب سے بڑی ملک دشمنی ہے۔‘‘

Published: undefined

پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرنے کی ایک ویڈیو کانگریس کے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’میں نے جو پوائنٹس رکھے ہیں، امت شاہ نے ان کا جواب نہیں دیا۔ وہ اپنا دفاع کر رہے تھے، آپ نے ان کا چہرہ دیکھا ہوگا۔‘‘ انھوں نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں شفاف ووٹر لسٹ چاہیے، ہمیں ای وی ایم کا آرکیٹکچر دیجیے، بی جے پی لیڈران ہریانہ-بہار میں ووٹ دے رہے ہیں، میری پریس کانفرنس میں ’ووٹ چوری‘ کا مضبوط ثبوت ہے، الیکشن کمشنر کو فُل امیونٹی دی جا رہی ہے... لیکن امت شاہ نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر ہوئی بحث کا جواب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی پسند نہیں آیا۔ انھوں نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی مایوسی کا اظہار کیا، اور کچھ طنزیہ جملے بھی استعمال کیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’امت شاہ جی نے 1.5 گھنٹے صرف یہی صفائی دی کہ انھوں نے ’ووٹ چوری‘ نہیں کی ہے۔‘‘ پھر تھوڑا مسکراتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’’جو بے قصور ہوتا ہے، وہ اتنی لمبی صفائی نہیں دیتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined