لکھنؤ: ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم میں ملوث ہونے کے الزام میں گوتم بدھ نگر سے 5 ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ریاستی راجدھانی سے بھی پولس نے جمعرات کو ایک ماسٹر مائنڈ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی راجدھانی میں ہوم گارڈ گھپلے کے ضمن میں کرپا شنکر نے گڑمبا پولس اسٹیشن سے 5 لاکھ روپئے ہوم گارڈ کی تنخواہ کے نام پر اڑا لئے۔ الزام ہے کہ کرپا شنکر نے 23 ہوم گارڈوں کی تنخواہ نکالی ہے لیکن جولائی اور اگست کے مہینے میں صرف 9 ہوم گارڈ حاضر تھے۔
Published: undefined
وہیں ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ ہوم گارڈ ڈیوٹی گھپلے کے ضمن میں جانچ کی سفارش پورے اسٹیٹ کے لئے کی گئی ہے اور لکھنؤ سے ہوم گارڈ کمانڈنٹ کی گرفتاری اسی جانچ کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں اور گڑمبا پولس اسٹیشن کے انسپکٹر کی جانب سے گومتی نگر پولس اسٹیشن پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ کے ایک پولس اسٹیشن پر دو ماہ کے اندر 5 لاکھ روپئے نکالے گئے تھے۔ لکھنؤ میں 44 پولس اسٹیشن ہیں باقی جگہوں پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو نوئیڈا (ضلع گوتم بدھ نگر) میں 9 پولس اسٹیشنوں پر ہوم گارڈ ڈیوٹی گھپلے میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں رکھے ڈیوٹی اسکیم سے متعلق دستاویزات کو بھی مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined