
پھلٹن میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی اور ممبئی میں نوجوان لڑکی کے قتل کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی توجہ اپوزیشن پر ہے، جبکہ لاء اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت کو مکمل طور سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ راؤت کا کہنا ہے کہ پولیس سسٹم کا سیاسی استعمال ہو رہا ہے، جس کے سبب ریاست میں جرائم میں اضافے ہو رہے ہیں اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ پھلٹن میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی اور ممبئی میں نوجوان لڑکی کے قتل جیسے واقعات کے بعد مہاراشٹر کے لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھے ہیں۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے دیویندر فڑنویس اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’فڑنویس کی توجہ محکمہ داخلہ، لا اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت پر نہیں ہے۔ ریاست میں پولیس اور قانون کا ڈر ختم ہو گیا ہے۔ حکومت کا انتظامیہ پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ محکہ داخلہ اجگر کی طرح نڈھال پڑا ہے۔‘‘ ساتھ ہی سنجے راؤت نے کہا کہ فڑنویس کے پاس محکمہ داخلہ آنے کے بعد سے ہی ان کی توجہ اس پر نہیں ہے۔ ان کی توجہ صرف اس بات پر مرکوز ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پورے پولیس محکمہ کو اپنی سیاست میں الجھا دیا ہے۔
Published: undefined
سنجے راؤت کے مطابق پھلٹن کے واقعہ میں سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کی اور اس خودکشی کے لیے ذمہ دار محکمہ پولیس کے لوگ ہی ہیں۔ دوسرا واقعہ ممبئی کی سڑکوں پر پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی پر دن کے اجالے میں چاقو سے حملہ کر اس کا قتل کر دیا گیا۔ بعد میں حملہ آور نے بھی خودکشی کر لی۔ ایسے واقعات اب مہاراشٹر کے ہر کونے میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
Published: undefined
راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ محکمہ داخلہ کا کام انتہائی غیر حساس طریقے سے چل رہا ہے۔ محکمہ داخلہ صرف اپوزیشن کی جاسوسی کرنے، ان کے فون ٹیپ کرنے اور پولیس کو ان کے پیچھے لگانے کا کام کر رہا ہے۔ جب پولیس کو حکمراں جماعت کا نوکر بنا دیا جائے گا تو پھلٹن اور ممبئی جیسے افسوسناک واقعات پیش آتے رہیں گے۔ سنجے راؤت نے مزید کہا کہ ریاست کی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایک خاتون ہیں، پھر بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ جب کسی اور کی حکومت ہوتی تھی، تب یہ خواتین لیڈران سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتی تھیں۔ اب جب خود کی حکومت ہے تو وہ خاموش کیوں ہیں؟ سنجے راؤت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کا ماحول انتہائی تشویشناک ہے۔ ریاستی حکومت اب حکومت کی طرح کام نہیں کر رہی ہے، انتظامیہ پر اس کا کنڑول بالکل ختم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined