سنبھل میں تریپال سے چھپائی گئی ایک مسجد، تصویر سوشل میڈیا
اتر پردیش کے انتہائی حساس تصور کیے جانے والے سنبھل میں جمعہ اور ہولی کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس کا اثر یہ رہا کہ علاقے سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ کی خبر سامنے نہیں آئی۔ سیکورٹی انتظامات تو کچھ اس طرح سے کیے گئے تھے تاکہ نمازِ جمعہ اور ہولی کے جلوس کا آمنا سامنا نہ ہو۔ حتیٰ کہ جلوس کے راستے میں پڑنے والی 10 مساجد پر تریپال ڈال دیا گیا۔ ان مساجد میں سنبھل کی وہ شاہی جامع مسجد بھی شامل تھی جس کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
انتظامیہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے 584 چوکیداروں کی تعینات کی گئی تھی۔ حساس علاقوں اور مسجدوں کی نگرانی کے لیے 21 لیکھ پال بھی تعینات کیے گئے تھے، جبکہ ’ہولیکا دہن‘ کی نگرانی 250 سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی۔ اس شہر کو 29 زون اور 8 سیکٹر میں تقسیم کیا گیا تھا، جہاں رہ سیکٹر کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیا تھا۔ شاہی جامع مسجد کے آس پاس کے علاقوں میں خاص طور سے آر آر ایف کی تعیناتی کی گئی تھی۔ شہر کی سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لیے اے ایس پی اور 2 سی او کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ علاقے میں ہولی کا تہوار سبھی نے مل کر تزک و احتشام کے ساتھ منایا۔ ’ہولیکا دہن‘ کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عبیر اور گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران سنبھل کے ساتھ ساتھ مردآباد، رامپور، امروہہ اور بجنور اضلا ع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلم اکثریتی کندرکی سیٹ سے بی جے پی کے نومنتخب رکن اسمبلی رامبیر سنگھ کی طرف سے جمعرات کو افطار پارٹی دی گئی تھی۔ پھر نمازِ مغرب کے بعد ملک کی ترقی اور امن و آشتی کے لیے کی گئی دعا کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز علاقے میں اس کا اثر دیکھنے کو ملا۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق نماز جمعہ پرامن طریقے سے 2.30 بجے ادا کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کہیں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined