قومی خبریں

حزب المجاہدین جموں و کشمیر نے دھمکی آمیز خط دے کر خطرناک نتائج کی دھمکی دی

دھمکی آمیز خط جمال صدیقی کو 9 اکتوبر کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری سید صحافت حسین کی سری نگرمیں واقع رہائش گاہ پر بذریعہ پوسٹ روانہ کیا گیا تھا۔

جمال صدیقی، تصویر ٹوئٹر @JamalSiddiqui
جمال صدیقی، تصویر ٹوئٹر @JamalSiddiqui 

ممبئی: بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کشمیری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اور حزب المجاہدین جموں وکشمیر نامی تنظیم نے انہیں خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے، جس کی شکایت آج یہاں بی جے پی صدر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ہے اور اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے سنتروں کے شہر ناگپورسے تعلق رکھنے والے جمال صدیقی ریاست میں بی جے پی حکومت میں حج کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے اور ا نہیں مہاراشٹر میں سیکورٹی فراہم کی گئی تھی جو انہیں آج بھی ریاست میں دستیاب ہے۔ لیکن بیرون ریاست جانے کے بعد ان کی سیکورٹی ہٹا لی جاتی ہے۔

Published: undefined

امت شاہ کو لکھے گئے خط کے ساتھ انہوں نے حزب المجاہدین نامی تنظیم کے دھمکی آمیز خط کی نقل بھی پیش کی ہے جس میں اردو میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے اور آزادی کشمیر کی حمایت کرتے ہوئے کشمیر میں جاری مبینہ مظالم کا تذکرہ کیا گیا ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی سے مستعفی ہو کر سچے دل سے توبہ کریں۔

Published: undefined

یہ دھمکی آمیز خط جمال صدیقی کو 9؍اکتوبر کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری سید صحافت حسین کی سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر بذریعہ پوسٹ روانہ کیا گیا تھا اور اس کی شکایت سید صحافت حسین نے مقامی پولیس میں بھی کردی ہے۔ جمال صدیقی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے پروگراموں کے لئے پورے ملک کا دورہ کرتے ہیں نیز اس قسم کی دھمکیوں سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined