قومی خبریں

ان کی پہلوانوں سے لڑائی ذاتی ہے، پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، برج بھوشن کا بیان

برج بھوشن نے کہا کہ وہ خود پہلوانوں کے ذریعہ ان پر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے۔ یہ لڑائی ان کی ذاتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

 

گونڈا: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ہے کہ ان پہلوانوں سے ان کی لڑائی ذاتی ہے جنہوں نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور اس کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اتوار کو نندنی نگر کالج کیمپس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برج بھوشن نے کہا کہ وہ خود پہلوانوں کے ذریعہ ان پر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے۔ یہ لڑائی ان کی ذاتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: undefined

برج بھوشن نے کہا کہ یہ الزامات ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے لگائے گئے ہیں نہ کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کہے گی تو وہ فوری طور پر رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

Published: undefined

برج بھوشن نے کہا کہ ملک کو تمغے دلانے میں نہ صرف پہلوانوں کا کردار ہوتا ہے بلکہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کا بھی اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دہلی پولیس نے ان سے رابطہ نہیں کیا، اگر پولیس انہیں جہاں طلب کرے گی وہ وہاں جائیں گے۔ پولیس کی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined