قومی خبریں

ہنڈن برگ-اڈانی معاملہ: سپریم کورٹ نے سنایا ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، ریٹائرڈ جج جسٹس سپرے ہوں گے کمیٹی کے سربراہ

سپریم کورٹ نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری میکانزم سے متعلق معاملے سے نمٹنے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اے ایم سپرے کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج (2 مارچ) اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم سنایا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے وکلا وشال تیواری، ایم ایل شرما، کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اور انامیکا جیسوال کی طرف سے دائر عرضیوں کے بیچ پر یہ حکم سنایا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری میکانزم سے متعلق کمیٹی کی تشکیل سمیت ہنڈن برگ رپورٹ سے متعلق عرضیوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سیبی (ایس ای بی آئی) کو اس بات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی کہ آیا سیبی کے قوانین کے سیکشن 19 کی خلاف ورزی اور اسٹاک کی قیمتوں میں کوئی ہیرا پھیری ہوئی ہے؟

Published: undefined

سپریم کورٹ نے سیبی کو 2 ماہ کے اندر تحقیقات کرنے اور اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری میکانزم سے متعلق معاملے سے نمٹنے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اے ایم سپرے کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 فروری کو کہا تھا کہ وہ ہنڈن برگ رپورٹ کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں شامل کرنے کے لئے مرکز کی طرف سے تجویز کردہ ماہرین کے ناموں کو مہر بند لفافہ میں قبول نہیں کرے گا۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی جا رہی ہے اور سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

چیف جسٹس چندر چوڑ کی قیادت والی بنچ نے کہا تھا کہ ماہرین کا انتخاب عدالت کرے گی اور مکمل شفافیت برقرار رکھے گی۔ نیز، اگر عدالت مرکزی حکومت کے تجویز کردہ ناموں کو لے لیتی ہے تو اسے حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کہا جائے گا اور اس کی غیر جانبداری مشکوک رہے گی۔

بنچ نے کہا کہ عدالت سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے مکمل شفافیت چاہتی ہے اور وہ عدالت میں اعتماد کا احساس پیدا کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined