قومی خبریں

ہماچل پردیش: کانگڑا میں پیراگلائڈنگ کے دوران حادثہ، پائلٹ کی موت

پولیس کے مطابق 26 دسمبر کو کانگڑا ضلع کے بیڈ پولیس اسٹیشن کے تحت ’بلنگ ٹیک آف سائٹ‘ پر پیراگلائڈنگ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں بیڈ بلنگ پیراگلائیڈنگ سائٹ پر ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک پیراگلائیڈ کی موت ہو گئی ہے، جبکہ سیاح کی جان بال بال بچ گئی ہے۔ پولیس نے اتوار (2025) کو اس حوالے سے جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق 26 دسمبر کو کانگڑا ضلع کے بیڈ پولیس اسٹیشن کے تحت بلنگ ٹیک آف سائٹ پر پیراگلائڈنگ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

کانگڑا ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ اشوک رتن نے بتایا کے حادثے میں منڈی ضلع پدھر تحصیل میں بردھن پوسٹ آفس کے تحت لچھاین گاؤں کے رہائشی موہن سنگھ کی مبینہ طور پر لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ پیرگلائڈر بیڈ بلنگ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں مغربی بنگال کے کولکاتہ کے رہنے والے سیاح پارتھ دوے زخمی ہو گئے۔ زخمی نوجوان سے پولیس پوچھ تاچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کی حالت ٹھیک ہونے کے بعد اس حادثہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ اس حادثے کے حوالے سے کئی سنگین سوالات کھڑے ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی سیاحوں کے تحفظ سے متعلق تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لیے پالمپور کے وویکانند اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ پیراگلائڈر موہن سنگھ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ دیا۔ پولیس نے بیڈ پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کے تحت معاملہ درج کر آگے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد راحت اور بچاؤ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ حادثہ کی مختلف زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، تاکہ حادثہ کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined