آئی اے این ایس
کلو: ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں ہفتے کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب منگلور کے مقام پر قومی شاہراہ-305 پر واقع پل اچانک ٹوٹ گیا۔ اس حادثے کے دوران ایک سیمنٹ سے بھرا ہوا ٹرک پل سمیت دریا میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے ٹرک کا ڈرائیور محفوظ رہا اور صرف معمولی چوٹیں آئیں۔
Published: undefined
یہ واقعہ ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب پل پر ٹرک گزر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق منگلور پل کی حالت پہلے سے ہی خراب تھی اور بھاری گاڑیوں کی لگاتار آمد و رفت نے اس کی ساخت کو مزید کمزور کر دیا تھا۔ جیسے ہی سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل پر پہنچا، پل کا ایک حصہ دھنس گیا اور پورا ٹرک دریا میں جا گرا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو کا کام شروع کیا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکالا گیا اور قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تمام گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔ اس واقعے سے قومی شاہراہ-305 پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ یہ شاہراہ کلو کو بنجار، آنی اور نیرمنڈ جیسے علاقوں سے جوڑتی ہے اور سیاحتی سیزن میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
مذکورہ راستے کی بندش سے کئی سیاح اور مقامی لوگ پھنس گئے ہیں۔ سڑک پر لمبا جام لگ چکا ہے اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں موجود کئی گاڑیوں کو متبادل راستہ نہ ملنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔
Published: undefined
کلو انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کو اطلاع دے دی ہے۔ حکام نے ماہرین کی ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا ہے جو پل کی مرمت اور ٹریفک بحالی کے اقدامات کرے گی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس راستے پر سفر کرنے سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
ادھر ضلعی انتظامیہ متبادل راستوں کی تلاش میں سرگرم ہے، تاہم فوری طور پر کوئی قابل عمل متبادل دستیاب نہیں ہو سکا ہے۔ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پل کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، اس لیے عوام کو صبر و تحمل سے کام لینے اور سرکاری اطلاعات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined