قومی خبریں

ہماچل پردیش: اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد 106 سالہ ووٹر کی موت

ایک سرکاری ترجمان نے جمعہ کو یو این آئی کو بتایا کہ بیرو رام نے جمعرات کی شام اسمبلی انتخابات کے لیے بنائے گئے موبائل بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا اور شام 4.30 بجے آخری سانس لی۔

ووٹ، علامتی تصویر یو این آئی
ووٹ، علامتی تصویر یو این آئی 

ہمیر پور: ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے ایک 106 سالہ ووٹر نے بستر مرگ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے دو گھنٹے بعد سلہنا گاؤں کے بیرو رام کی موت ہوگئی۔ ایک سرکاری ترجمان نے جمعہ کو یو این آئی کو بتایا کہ بیرو رام نے جمعرات کی شام اسمبلی انتخابات کے لیے بنائے گئے موبائل بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا اور شام 4.30 بجے آخری سانس لی۔

Published: undefined

بیرو رام کے تین بیٹے، ایک بیٹی، تین پوتے، دو پوتیاں، دو پڑپوتے اور پانچ پڑپوتیاں ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ہماچل پردیش میں جمعرات کو 7,800 لوگوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالا، جس سے بیلٹ ووٹوں کی تعداد 12,893 ہوگئی۔ دوسری طرف، فتح پور اسمبلی حلقہ کی جگنولی پنچایت کے ایک اور ووٹر بنتو دیوی (106 سال) نے بیلٹ پیپر کے ذریعے گھر سے ووٹ ڈالا۔

Published: undefined

الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ان کے گھر گئی اور خفیہ رائے شماری کا عمل مکمل کیا۔ بنتو دیوی نے جمہوریت کے تہوار میں شرکت کرنے کے قابل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ووٹروں سے 12 نومبر کو ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined