قومی خبریں

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر کے فرزند ہلال احمد راتھر پیپلز کانفنرس میں شامل

سجاد غنی لون نے کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو سرکار ہے وہ جموں و کشمیر کے سیاسی مفادات کے لئے ضرر رساں ہے ہم ان کے لئے اپنی سیاسی جماعتوں کو برباد نہیں کر سکتے ہیں۔

سجاد غنی لون ور ہلال احمد راتھر، تصویر یو این آئی
سجاد غنی لون ور ہلال احمد راتھر، تصویر یو این آئی 

سری نگر: نینشل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے بیٹے ہلال احمد راتھر نے ہفتے کو یہاں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر سجاد غنی لون، جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری و دیگر لیڈران موجود تھے۔ موصوف پارٹی صدر نے ہلال احمد راتھر کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'آج سے پندرہ برس قبل میں نے ہلال صاحب کو پارٹی میں شامل ہونے کو کہا تھا اور ان کا جواب تھا کہ موقعہ ملا تو ایک دن ضرور آپ کے ساتھ ملوں گا آخر وہ دن آج آگیا'۔

Published: undefined

سجاد غنی لون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کب ہوں ہم اس وقت الیکشن لڑیں گے لیکن آج یہاں ضرورت پارٹیوں کو مستحکم بنانے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو سرکار ہے وہ جموں و کشمیر کے سیاسی مفادات کے لئے ضرر رساں ہے ہم ان کے لئے اپنی سیاسی جماعتوں کو برباد نہیں کر سکتے ہیں۔ موصوف نے کہا کہ ہم وہ پارٹی کارکنان ہیں جس نے صرف جیل دیکھی ہیں ہم بی جے پی سے کیا ڈریں گے۔

Published: undefined

سینیئر لیڈروں کے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے نکل کر دوسری جماعتوں میں شامل ہوجانے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ 'یہ سسٹم چلتا رہتا ہے جب میں نے سیاسیت شروع کی تھی تو میں اکیلا رہ گیا تھا، سب چلے گئے تھے لیکن آج ان میں سے کافی لوگ واپس آئے ہیں آج پیپلز کانفرنس کا وقت آیا ہے'۔

Published: undefined

ہلال احمد راتھر کو جب پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے پر اپنے والد سے مشورہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: 'میں اپنے والد کی بہت عزت کرتا ہوں اور مجھے ان پر فخر بھی ہے انہوں مجھے ہمیشہ سے ہی اپنے فیصلے خود لینے کی اجازت دی ہے اور آج جو میں نے یہ فیصلہ لیا ہے یہ میں نے ان کے ساتھ مشورہ کئے بغیر لیا'۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جس پر میں خوش ہوش ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں افواہیں گرم تھیں کہ عبدالرحیم راتھر خود پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined