قومی خبریں

نیپال کے پشوپتی ناتھ سے بہار ہوتے ہوئے دیوگھر تک بنے گا ہائی-اسپیڈ ایکسپریس وے

دلیپ جیسوال کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد نیپال کے مشہور پشوپتی ناتھ مندر کو جھارکھنڈ کے بیدیہ ناتھ دھام سے براہ راست جوڑنا ہے، تاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

بہار حکومت کے سڑکوں کی تعمیر کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے منگل (10 فروری) کو اسمبلی میں بتایا کہ نیپال کے پشوپتی ناتھ سے بہار ہوتے ہوئے جھارکھنڈ کے بیدیہ ناتھ دھام (دیوگھر) تک ’پشوپتی ناتھ-بیدیہ ناتھ دھام ہائی-اسپیڈ کوریڈور‘ نامی گرین فیلڈ ایکسپریس وے تعمیر کیا جائے گا۔ اسمبلی میں 27-2026 کے لیے محکمہ تعمیرات سڑک کا 8260 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا۔

Published: undefined

دلیپ جیسوال نے کہا کہ مجوزہ 250 کلومیٹر طویل ’پشوپتی ناتھ-بیدیہ ناتھ دھام ہائی-اسپیڈ کوریڈور‘ کاٹھمنڈو سے شروع ہوگا۔ بھیم نگر اور بیرپور سے گزرتے ہوئے بہار کے سپول ضلع سے ہندوستان میں داخل ہوگا۔ اس کے بعد یہ مدھے پورہ، سہرسہ، کھگڑیا، منگیر اور بانکا اضلاع سے گزرتے ہوئے جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں واقع بیدیہ ناتھ دھام تک پہنچے گا۔

Published: undefined

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد نیپال کے مشہور پشوپتی ناتھ مندر کو جھارکھنڈ کے بیدیہ ناتھ دھام سے براہ راست جوڑنا ہے، تاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ ملے اور ثقافتی تبادلے کو رفتار مل سکے۔ اس کوریڈور کی تعمیر سے بہار اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور علاقائی رابطے کا نظام مزید مستحکم ہوگا۔

Published: undefined

ڈاکٹر دلیپ جیسوال کے مطابق مجوزہ ایکسپریس وے کو رکسول-ہلدیہ اور دربھنگہ-آمس ایکسپریس وے جیسے دیگر اہم راستوں سے جوڑا جائے گا، جس سے مشرقی ہندوستان میں سڑکوں کے رابطے کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان-نیپال سرحدی سڑک منصوبے کے تحت بہار میں کل 554.08 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ سرحد سے متصل 7 اضلاع مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتا مڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ اور کشن گنج سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہ راستہ مغربی چمپارن کے مدن پور سے شروع ہو کر کشن گنج کے گلگلیا میں ختم ہوگا۔

Published: undefined

وزیر دلیپ جیسوال نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے نہ صرف سرحدی علاقوں میں آمد و رفت آسان ہوگی بلکہ تجارت، سیاحت اور سیکورٹی کے لحاظ سے بھی ریاست کو اہم فوائد حاصل ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گنگا ندی کے جنوبی کنارے پر آرہ سے لے کر بھاگلپور تک ’جے پی گنگا پتھ‘ کی توسیع کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ریاست کے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ’جے پی گنگا پتھ‘ کا کام مکمل کر کے اس کا افتتاح کیا جا چکا ہے اور اس راستے پر سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined