چنئی : مدراس ہائی کورٹ نے ریاستی اور قومی شاہراہوں پر تمام سیاسی ریلیوں، روڈ شوز اور دیگر عوامی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔ کرور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بھگدڑ کے تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح کے واقعات کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) وضع کئے جانے تک یہ پابندی نافذ رہے گی ۔ مفاد عامہ کی متعددعرضیوں کی سماعت کے دوران عدالت نے یہ حکم دیا جس میں معروف اداکار سے سیاست دان بنے وجے اور ان کی پارٹی تملگا ویٹی کزگم (ٹی وی کے) کی ریلی کے دوران بھگدڑ جیسے واقعات کو روکنے کے لیے ایس او پی بنانے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔
Published: undefined
اس موقع پر ریاستی حکومت نے عدالت کو یقین دلایا کہ جب تک کوئی ایس او پی تیار نہیں ہوجاتی، ریاستی اور قومی شاہراہوں پر مخصوص مقامات کے علاوہ کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جسٹس سینتھل کمار نے اداکار وجے کی انتخابی مہم سے متعلق حالیہ حادثے کے لیے تمل ناڈو پولیس کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی معاملہ درج ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے سے کون سی چیز روکتی ہے؟ خواہ کوئی شکایت درج نہ ہو تب بھی پولیس کو خود ہی مقدمہ درج کرنا چاہئے۔
Published: undefined
مدراس ہائی کورٹ نے انڈین پولیس سروس کے سینئر افسر آسرا گرگ کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ٹی وی کے کے دو سینئر اہلکاروں کی پیشگی ضمانت کی درخواستوں کو بھی خارج کر دیا۔ یہ درخواستیں 27 ستمبر کو کرور میں پارٹی کی ریلی میں ہوئی بھگدڑ کے سلسلے میں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے ٹی وی کے کے ریاستی جنرل سکریٹری بسی این آنند اور نائب جنرل سکریٹریسی ٹی آر نرمل کمار کی درخواستوں کو خارج کر دیا، جن کا نام اس واقعہ کی ایف آئی آر میں درج تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined