قومی خبریں

اعظم خان کے بیٹے کی اسمبلی سیٹ پر الیکشن کرانے کی ہائی کورٹ کی ہدایت

الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور کی سوار اسمبلی سیٹ کا الیکشن کرانے کی ہدایت دی ہے، یہ سیٹ یہاں کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کا انتخاب ہائی کورٹ کے ذریعہ منسوخ کئے جانے کی وجہ سے خالی ہوگئی ہے

اعظم خان کے بیٹے کی اسمبلی سیٹ پر الیکشن کرانے کی ہائی کورٹ کی ہدایت
اعظم خان کے بیٹے کی اسمبلی سیٹ پر الیکشن کرانے کی ہائی کورٹ کی ہدایت 

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور کی سوار اسمبلی سیٹ کا الیکشن کرانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ سیٹ یہاں کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کا انتخاب ہائی کورٹ کے ذریعہ منسوخ کئے جانے کی وجہ سے خالی ہوگئی ہے۔ جج ششی کانت گپتا اور جج پنکج بھاٹیا پر مشتمل بنچ نے میونسپل کونسل سوار کے سابق صدر شریف احمد کی طرف سے داخل عرضی پر یہ حکم دیا۔

Published: undefined

عرضی گزار کے وکیل وکرانت پانڈے کے مطابق سوار اسمبلی سیٹ کا الیکشن الہ آباد ہائی کو رٹ نے 16دسمبر 2019کو منسوخ کردیا تھا۔ کیونکہ وہاں کے منتخب رکن اسمبلی عبداللہ خان نے پیدائش کے غلط سرٹی فکیٹ کی بنیاد پر لڑا تھا۔ اس وقت اترپردیش کی سات خالی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

Published: undefined

سوار اسمبلی سیٹ پر کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت اسمبلی کی سیٹ چھ مہینہ سے زیادہ خالی نہیں رکھی جاسکتی ہے اس لئے سوار کی سیٹ پر بھی الیکشن کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس اعتراض کیا گیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتوا ہے۔

Published: undefined

دوسرے عرضی گزار نے الیکشن کمیشن کو کوئی رپورٹ نہیں دی ہے اس لئے عرضی قابل عمل نہیں ہے۔ عرضی گزار کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined