قومی خبریں

جھارکھنڈ اسمبلی میں انسداد موب لنچنگ بل دوبارہ لائے گی ہیمنت سورین حکومت، گورنر نے کر دیا تھا واپس

یہ بل جھارکھنڈ اسمبلی نے پہلے بھی منظور کئے تھے لیکن ان کے ہندی-انگریزی ترجمہ میں تضاد کی وجہ سے گورنر نے انہیں بغیر دستخط کئے واپس کر دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی کا مانسون اجلاس 29 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ کل 6 کام کے دنوں والے اس اجلاس میں ریاستی حکومت نے انسداد موب لنچنگ بل اور ریاست میں قبائلی یونیورسٹی سے متعلق اہم بل دوبارہ لانے کی تیاری کی ہے۔ یہ دونوں بل اسمبلی نے پہلے بھی منظور کئے تھے لیکن ان کے ہندی-انگریزی ترجمہ میں تضاد کی وجہ سے گورنر نے انہیں بغیر دستخط کئے واپس کر دیا تھا۔

Published: undefined

اجلاس کی تیاریوں کو لے کر اسپیکر کی جانب سے طلب کئے گئے کل جماعتی اجلاس میں ریاست میں قحط سالی کی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت رواں مالی سال کے لئے سپلیمنٹری بجٹ بھی پیش کرے گی۔

Published: undefined

حزب اختلاف کی اہم جماعت بی جے پی نے اجلاس کے دوران ریاست میں غیر قانونی کانکنی، رانچی میں خاتون سب انسپکٹر کا قتل، سرکاری اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی جیسے مسائل پر حکومت کا محاصرہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

Published: undefined

اسمبلی اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے ریاست کے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ایوان کے افسران کے اسٹینڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ محکموں کے افسران کی اجلاس کے دوران موجودگی یقینی بنائیں، تاکہ حکومت کی جانب سے ارکان کے سوالوں کے جواب مناسب طریقہ سے دیئے جا سکیں۔

Published: undefined

انہوں نے حکومت کے محکموں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو ایوان میں بل پیش کرنے سے پہلے اس کی ڈرافٹنگ جانچ لی جائے، زبان میں کسی طرح کی غلطی نہ ہو، اس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined