دہلی میں بارش (فائل) / آئی اے این ایس
ملک بھر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہو چکا ہے۔ شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب تک ہو رہی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی کئی ریاستوں میں جھماجھم بارش درج کی گئی ہے۔ خاص طور پر ممبئی، دہلی، اتر پردیش، اوڈیشہ، کرناٹک اور کیرالہ میں شدید بارش سے زندگی متاثر ہوئی ہے۔
Published: undefined
قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں جمعہ کی رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اس سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کی حالت بن گئی ہے۔ سڑکوں پر پانی بھرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور کچھ جگہوں پر گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج بھی بارش جاری رہ سکتی ہے اور آئندہ ہفتہ تک موسم ایسا ہی بنا رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
وہیں ممبئی میں جمعرات سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ آمد و رفت میں لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے زیادہ ضروری نہ ہونے پر گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور ہنگامی خدمات الرٹ پر ہیں۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے اور حد نظر کم ہونے کی وجہ سے اڑانوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے لیے بھی آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور ودربھ میں شدید بارش دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور گنگا کے علاقے والے مغربی بنگال میں درمیانی سے بھاری بارش درج کی گئی۔ آنے والے 24 گھنٹوں میں بہار، پنجاب، راجستھان، جموں و کشمیر اور لداخ میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
بارش کی وجہ سے آبی جماؤ اور سیلاب جیسی حالت بن سکتی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے مستعد رہنے اور ضروری احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق شدید بارش کا یہ دور ابھی کچھ دن اور جاری رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined