قومی خبریں

شدید بارش سے پانی پانی ہوا کولکاتا، ٹرین و فضائی خدمات متاثر، کرنٹ لگنے سے 7 لوگوں کی موت

شہر کی سڑکوں پر شدید آبی جماؤ نے آمد و رفت کو بُری طرح ٹھپ کر دیا ہے۔ کئی اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں شدید بارش کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کولکاتا میں آبی جماؤ کا منظر / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

کولکاتا میں آبی جماؤ کا منظر / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا اور اس کے آس پاس کےعلاقوں میں پیراور منگل کی درمیانی رات ہوئی موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے جس سے آمد ور فت زبردست اثر پڑا ہے۔ بارش سے کئی سڑکیں زیر آب ہیں۔ گھروں اور رہائشی احاطوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

Published: undefined

کئی جگہوں پر تین فٹ تک پانی بھر گیا ہے جس سے ریلوے پٹریاں ڈوب گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میٹرو سروس میں بھی کافی دقتیں آ رہی ہیں۔ شدید بارش سے علاقوں میں پانی بھرنے سے اس میں کرنٹ اترنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ بجلی کرنٹ لگنے سے اب تک 5 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

کولکاتا میٹرو ریلوے بلیو لائن کے درمیانی حصہ، خاص طور سے مہانائک اُتم کمار اور رویندر سروور اسٹیشنوں کے درمیان پانی بھرنے سے خدمات روک دی گئیں۔ میٹرو ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے تحفظ کے لیے شہید کُھدی رام بوس اور میدان اسٹیشنوں کے درمیان خدمات معطل کر دی گئی ہیں جبکہ دکچھنیشور سے میدان تک محدود خدمات چل رہی ہیں۔ جلد ہی معمول کے مطابق خدمات شروع ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مشرقی ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ سیالدہ جنوبی حصہ میں ٹریک پر پانی بھرنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت بُری طرح بند ہے۔ سیالدہ شمال میں برائے نام خدمات بحال ہیں۔ ہوڑہ اور کولکاتا ٹرمینل اسٹیشنوں کی ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں اور چت پور یارڈ میں آبی جماؤ کی وجہ سے سرکلر ریلوے لائن پر بھی ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔ وہیں اس بارش نے فضائی خدمات پر بھی کافی اثر ڈالا ہے۔ کولکاتا ہوائی اڈے پر پانی جمع ہو گیا ہے جس سے طیاروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ انڈیگو ایئر لائنس نے شدید بارش کو دیکھتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Published: undefined

شہر کی سڑکوں پر شدید آبی جماؤ نے آمد و رفت کو بُری طرح ٹھپ کر دیا ہے۔ دفتر جانے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور ٹریفک جام کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی اسکولوں نے شدید بارش اور آبی جماؤ کی وجہ سے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مطابق توپسیا میں 275 ملی میٹر اور بلّی گنج میں 264 ملی میٹر بارش درج کی گئی جبکہ کولکاتا کے تھان ٹانیا میں 195 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دُرگا پوجا کے موقع پر ہو رہی شدید بارش سے تہوار پر بھی اس کا کافی اثر پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

وہیں محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے وارننگ دی ہے کہ شمال مشرقی بنگال کی خلیج میں بنے کم دباؤ والے علاقہ کی وجہ سے جنوبی بنگال کے کئی ضلعوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بدھ تک پوربا اور مغربی میدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ، جھارگرام اور بانکورا جیسے جنوبی بنگال کے ضلعوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 25 ستمبر کے آس پاس مشرق-وسط اور شمالی بنگال کی خلیج میں ایک کم دباؤ والا علاقہ بننے کا اماکن ہے جس سے بارش کا دور بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined