فائل تصویر آی اے این ایس
ہندوستان کے کئی حصوں میں مانسون کی بارشیں اب بھی جاری ہیں۔ دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک ایلرٹ جاری کیا ہے کہ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔
Published: undefined
درحقیقت، آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں خلیج بنگال کے شمالی حصے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کی توقع ہے۔ اس سے ملک بھر کی کئی ریاستوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اڈیشہ میں 23 سے 27 ستمبر تک، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور ودربھ میں 24 سے 27 ستمبر تک اور آندھرا پردیش کے ساحل کے کچھ علاقوں میں 21 اور 24 سے 27 ستمبر تک بھاری بارش متوقع ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی نے کہا کہ خلیج بنگال کے شمالی حصے پر بننے والا دباؤ اگلے تین سے چار دنوں تک شمال مشرقی ہندوستان کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا، اور ان علاقوں میں بھاری بارش ہوگی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں کے لیے بھی شدید بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے آسام اور میگھالیہ میں 21 سے 24 ستمبر تک اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے بیشتر حصوں میں 21 سے 23 اور 27 ستمبر تک بھاری بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں 22، 26 اور 27 ستمبر کو، رائلسیما میں 21، 26 اور 27 ستمبر کو، ساحلی کرناٹک میں 26 اور 27 ستمبر کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی ہندوستان میں اگلے ہفتے تک شدید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ نے مہاراشٹر میں اگلے ہفتے، کونکن اور گوا میں 22 اور 25 سے 27 ستمبر تک اور مراٹھواڑہ اور گجرات کے کئی حصوں میں 22 اور 23 ستمبر کو بھاری بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined