قومی خبریں

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں موسلا دھار بارش، سات افراد لاپتہ

پشکر سنگھ دھامی نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ متاثرین کو فوری طور پر ہر ممکن امداد دستیاب کرائی جائے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پتھورا گڑھ/ دہرادون: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع کے تحت جمعہ گاؤں میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے سات افراد لاپتہ ہوئے ہیں اور سات مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پیر کی صبح وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے پتھورا گڑھ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان سے فون پر بات کرکے گزشتہ شب تحصیل دھار چولہ کے گاؤں جمعہ میں ہوئے شدید نقصان کی معلومات حاصل کیں۔

Published: undefined

پشکر سنگھ دھامی نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ متاثرین کو فوری طور پر ہر ممکن امداد دستیاب کرائی جائے۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن پوری تیاری کے ساتھ چلایا جائے۔ زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب پتھورا گڑھ سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ گاؤں کے جمونی توک میں تقریباً پانچ گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور سات افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریونیو، ایس ایس بی، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان نے ہدایت دی ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر میں آئی آر ایس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے فوراً بعد موقع پر بچاؤ اور راحت کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امدادی مواد بھیجیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک متاثر ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچاؤ کے کام کے لیے علاقے میں ایک ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined