قومی خبریں

مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش

ڈویژنل کمشنر کے سرکاری ذرائع کہا کہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسطاً 21.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش، تصویر آئی اے این ایس
بارش، تصویر آئی اے این ایس 

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع کے بیشتر حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے آغاز کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ندیاں اور نالے بھرے ہوئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کے سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسطاً 21.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ مسلسل دوسرے دن ناندیڑ اور جالنا اضلاع میں بالترتیب 43.7 ملی میٹر اور 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ اوسط سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد لاتور میں 21.9 ملی میٹر، ہنگولی میں 20 ملی میٹر، پربھنی میں 18.1 ملی میٹر، عثمان آباد میں 16.9 ملی میٹر، اورنگ آباد میں 13 ملی میٹر اور بیڈ میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ یکم جون سے اب تک اوسطاً 261 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ 134 فیصد اور 38 فیصد سالانہ ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلقہ کے بھوربھوشی گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ عادلہ گنیواڈ نامی لڑکی کی شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ ضلع کے بیشتر علاقوں سے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پانی جمع ہونے کے مسائل سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ناندیڑ کے قریب وشنو پوری ڈیم کے دو دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ مراٹھواڑہ خطہ کے ہنگولی، جالنا اور لاتور اضلاع میں بھی ایسی ہی بارش ہوئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے بھی مفید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined