قومی خبریں

کرناٹک میں سمندری طوفان ’کاریر‘ کے سبب شدید بارش

کرناٹک میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ طوفان کے سبب ساحلی اضلاع کے کئی علاقوں میں اوسط سے شدید بارش ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

منگلورو: بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’کاریر‘ کے سبب ریاست کرناٹک شمالی اور ساحلی اضلاع بشمول اڈپی، دکشنا کنڑا اور اتراکنڑا میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان ’کیار‘ عمان کی جانب رخ تبدیل کر رہا ہے۔ اس طوفان کے سبب ہو رہی شدید بارش سے دیوالی کا تہوار ماند پڑ گیا۔

Published: undefined

اپنی سابق پیش گوئی سے برعکس محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں طوفان ’کاریر‘ شدت اختیار کرتے ہوئے شدید طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ کرناٹک میں محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ طوفان کے سبب ساحلی اضلاع کے کئی علاقوں میں اوسط سے شدید بارش ہوگی۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے بموجب ہندوستانی ساحلی محافظ دستوں نے 18ماہی گیروں کو بچالیا۔ یہ ماہی گیر دو کشتیوں میں سوار تھے اور کاروار اور گوا کے درمیان گہرے سمندر میں بلند موجوں کے درمیان پھنس گئے تھے۔ ماہی گیروں کے پھنس جانے کی اطلاع پاکر کرناٹک کے وزیر سرینواس پجاری نے چیف سکریٹری وجے بھاسکر اور گوا کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کی اور ان ہاہی گیروں کو بچانے کے کی کارووائی کا آغاز کیا۔

Published: undefined

اس طرح بچائے گئے تمام ماہی گیروں کو مالپے اور منگلورو لایا گیا۔ کوسٹ گارڈز کے کمانڈر دسیلا نے بتایا کہ ماہیل سے تعلق رکھنے والے 9 ماہی گیر دیوگا گڈا ساحلی علاقے سے 25 سمندری میل دور گہرے سمندر میں جمعہ کی رات سے پھنسے ہوئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined