قومی خبریں

کرناٹک میں زوردار بارش بنی آفت، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ

کلبرگی، بیلگاوی اور بیدر اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کے لیے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے، علاوہ ازیں 124.80 فٹ اونچے کے آر ایس پشتہ میں پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔

بارش، تصویر آئی اے این ایس
بارش، تصویر آئی اے این ایس 

کرناٹک میں ہفتہ کے روز سے زوردار بارش جاری ہے۔ اس سے لوگوں کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ساحلی اور پہاڑی اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی کرناٹک کے اضلاع بھی زبردست بارش سے پیدا مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ شمالی کرناٹک کے ضلعے سیلاب کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ٹھنڈی ہوائیں اور بونداباندی کے ساتھ راجدھانی بنگلورو کی صبح سہاؤنی رہی۔

Published: undefined

کلبرگی، بیلگاوی اور بیدر اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کے لیے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کلبرگی کے ضلع کمشنر نے ہفتہ کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ مغربی گھاٹ میں بارش کی وجہ سے شمالی کنڑ ضلع میں کالی ندی کی آبی سطح 3 فٹ تک بڑھ گئی ہے۔ علاوہ ازیں 124.80 فٹ اونچے کے آر ایس پشتہ میں پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔ کاویری ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریاست میں بارش کے سبب وردا، کمدوتی، تنگبھدرا ندیوں کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ایجنسیوں نے اڈوپی کے ساحلی اضلاع میں زوردار بارش کی پیشین گوئی کی ہے اور ہفتہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چکمنگلور، شیوموگا، کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شمالی کنڑ ضلعوں کے کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ضلع میں شروتی، کالی، اگھناشنی اور گنگاولی ندیاں خطرناک سطح کو پار کر رہی ہیں۔ ریاست میں اب تک اس بارش نے 12 لوگوں کی جان لے لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined