قومی خبریں

تمل ناڈو میں بھاری بارش کا انتباہ، 22 اضلاع میں اسکول-کالج بند

تمل ناڈو میں محکمہ موسمیات نے بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے، گزشتہ روز بارش کے سبب مدورے شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

تمل ناڈو میں سیلاب کی صورت حال / فائل تصویر
تمل ناڈو میں سیلاب کی صورت حال / فائل تصویر 

چنئی: محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے لئے بھارتی بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے 22 اضلاع میں اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جان و مال کا کوئی نقصان نہ ہو، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تمل ناڈو میں محکمہ موسمیات نے بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے، گزشتہ روز بارش کے سبب مدورے شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ یہاں کے ضلع مجسٹریٹ نے کل ہی مدورے کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Published: undefined

موسم کے بدلتے ہوئے مزاج کے پیش نظر دو دن پہلے ہی آئی ایم ڈی نے پودوکوٹئی، رامناتھ پورم، ٹوتھوکوڈی، شیو گنگا، مدورے، تھینی، ڈنڈوگل، تیروچراپلی، تجاور، تروورور، ناگپٹینم اور مایلاودوتھورائی اضلاع اور کرائیکل میں ایک کا دو مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined