قومی خبریں

ممبئی ٹھپ، قیامت خیز بارش، ہائی ٹائیڈ کا اندیشہ

ممبئی کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے ہو رہی لگاتار بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

Getty Images
Getty Images 

ممبئی: ممبئی کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے ہو رہی لگاتار بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کُرلا، دادر، لوور پیریل، اندھیری سب وے، ملاڈ سب وے اور ایلفسٹن اسٹیشن وغیرہ نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ آبی جماؤ کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ زبردست بارش کے بعد لوگوں کی آمد و رفت اثرانداز ہوئی ہے اور شہر میں ٹریفک کی رفتار بھی رُک سی گئی ہے۔

بارش کا اثر ہوائی پروازوں پر بھی پڑا ہے جس سے مسافروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ حالات اس قدر پریشان کن ہیں کہ محکمہ موسمیات نے شام ساڑھے چار بجے ہائی ٹائیڈ کا بھی اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 دنوں تک زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ سانتا کروز علاقے میں 175 ملی میٹر اور کولابا میں 165 ملی میٹر بارش نے لوگوں کو 26 جولائی 2005 کی اس بھیانک بارش کی یاد تازہ کرا دی ہے جب ممبئی بالکل ٹھہر سی گئی تھی اور کئی معروف و مقبول ہستیوں کے گھروں میں بھی پانی پہنچ گیا تھا۔

ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں اور 4.35 بجے سمندر کی طرف جانے سے پرہیز کریں کیونکہ وہاں 3.32 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کا اندیشہ ہے۔ ممبئی اور تھانے سمیت کئی علاقوں میں کل تو بارش ہوئی ہی تھی، آج بھی صبح سے ہی زوردار بارش ہو رہی ہے جس نے تین لوکل ریلوے لائنوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ علاقہ بالکل تھم سا گیا ہے۔ ماٹنگا میں ریلوے ٹریک پر بھی پانی بھر گیا ہے جس کے سبب ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

Published: 29 Aug 2017, 2:23 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Aug 2017, 2:23 PM IST

,
  • راہل گاندھی انتخابی تشہیر کے لیے پہنچے رائے بریلی، عوام کو بتائی اس لوک سبھا سیٹ سے کھڑے ہونے کی وجہ

  • ,
  • ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

  • ,
  • اہم خبریں Live: ’مونگیر میں ووٹنگ کے دوران بیک ورڈ طبقہ کو دھمکایا جا رہا ہے‘، آر جے ڈی امیدوار کا سنگین الزام