قومی خبریں

ممبئی: زوردار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم، ریل اور ہوائی پرواز متاثر، ریڈ الرٹ

موسلادھار بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر پیر کے روز ہوائی پرواز بری طرح متاثر رہا۔ حالات اس قدر تباہ کن ہیں کہ ساحلی علاقہ کونکن کو ’ریڈ الرٹ‘ پر رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

زبردست بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر پیر کے روز ہوائی پرواز بری طرح متاثر رہی۔ ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ روشنی میں اتار چڑھاؤ ہونے کے سبب صبح 9.31 بجے تک کم از کم 20 منٹ پروازوں سے متعلق کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔ موسلادھار بارش کے سبب حالات اس قدر تباہ کن ہیں کہ شہر اور ساحلی علاقہ کونکن کو ’ریڈ الرٹ‘ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق پروازیں متاثر ضرور ہوئی ہیں لیکن کسی بھی پرواز کو رَد نہیں کیا گیا۔ لیکن کم از کم تین پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب ڈائیورٹ کیے جانے کی بھی خبریں ہیں۔ پانچ پروازوں کی لینڈنگ میں 30 سے 45 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ ایک خصوصی بلیٹن میں آئی ایم ڈی نے اگلے 24 گھنٹوں میں بھاری سے بھاری بارش کو لے کر ممبئی اور شمالی کونکن کو ’ریڈ الرٹ‘ پر رکھا ہے۔ رائے گڑھ، ٹھانے اور پال گھر میں منگل کو بھی اسی طرح کی حالت رہے گی۔ رتناگری اور سندھو دُرگ میں جمعہ تک بھاری بارش ہوگی۔

Published: undefined

بارش کی وجہ سے کئی حادثات بھی شہر میں ہو رہے ہیں۔ ممبئی کے شیواجی نگر میں ایک گراؤنڈ پلس وَن فلور والا گھر گرنے سے آٹھ لوگ زخمی ہو گئے۔ تین زخمی خواتین کو راجہ واڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پانچ دیگر زخمیوں کو علاج کے بعد چھٹی مل گئی ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر جام سے سڑک ٹرانسپورٹیشن متاثر ہوا لیکن لوکل ٹرینیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

ممبئی شہر کے مختلف حصوں میں آبی جماؤ کی خبر ہے۔ شہر سے لگے نوی ممبئی جیسے علاقوں میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسے رہے۔ لوگوں کو بھی آنے جانے میں گھٹنے سے کمر تک پانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں کو بحیرۂ عرب میں جانے سے منع کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بحیرۂ عرب میں جمعہ تک 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور اونچی لہریں اٹھنے کا بھی خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو