قومی خبریں

کیرالہ: بارش، لینڈسلائڈنگ اور سیلاب سے بتاہی، حالات ہنگامہ خیز

کیرالہ کے کئی حصوں میں پل بہہ گئے ہیں، ریلوے ٹریک کے نیچے سے مٹی کھسکنے کے سبب ٹرینوں کی نقل حمل بھی متاثر ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں اب تک 26 افراد کی جان جا چکی ہے۔
کیرالہ میں اب تک 26 افراد کی جان جا چکی ہے۔ 

کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے بعد حالات ہنگامہ خیز بنے ہوئے ہیں۔۔ بھاری بارش کے درمیان انتظامیہ نے ایشیا کے سب سے بڑے پیلابولک ڈیم ایڈوکی سمیت 22 ڈیموں کے دروازے کھول دئے ہیں۔ صوبہ بھر میں اب تک 26 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔

ریاست بھر میں بھاری بارش کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کے کام میں این ڈی آر ایف، فوج اور بحریہ کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ ٹھکانوں پر پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں پل بہہ گئے ہیں۔ ریلوے ٹریک کے نیچے سے مٹی کھسکنے کے سبب ٹرینوں کی نقل حمل پر اثر پڑا ہے۔

Published: undefined

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پی وجین نے کہا ہے کہ ’’بھاری بارش کے بعد سیلاب سے صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ بھاری بارش کے سبب 22 ڈیموں کے شٹر کھولنے پر ہمیں مجبور ہونا پڑا ہے۔ ایسے حالات سالوں میں کبھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ ہنگامی اجلاس کے بعد ریاست میں سیلاب سے زیادہ متاثرہ چھ اضلاع میں کنٹرول روم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 11 لوگوں کی اڈوکی میں موت واقع ہوئی ہے۔ ملپورم ضلع میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ویاناڈ میں 3، کنور میں 3 اور کوجھیکوڑ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ہنگامی حالات میں کم از کم 3 ہزار افراد کو محفوظ ٹھاکانوں پر پہنچایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو